25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان، زیرغور نام سامنے آگئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں کے حکومتی اتحادی میں 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے زیرغور نام سامنے آگئے۔ دنیا نیوز کے مطابق نئے حکومتی اتحاد میں ایم کیو ایم پاکستان کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دی جاسکتی ہیں، جس کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے نام زیر غور ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے لیے مسلم لیگ ن کے 15 سینئر رہنماؤں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف کے نام بطور وفاقی وزیر زیر غور ہیں، اسی فہرست میں احسن اقبال، مریم اورنگ زیب کے نام بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ عطااللہ تارڑ، شزا خواجہ، ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ قمراسلام اور رانا تنویر حسین کو وفاقی وزراء کا عہدہ دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔