پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

پشاور: پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے خدشہے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے نامزد وزیراعلٰی میاں اسلم نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رخ کیا جہاں جسٹس وقار احمد نے کیس پر سماعت کی، دوران میاں اسلم اقبال عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ میاں اسلم اقبال پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے‘۔
اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا گیا؟‘، جس پر ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ’میاں اسلم 9 مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے اب سامنے آئے ہیں، ان کو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا‘، اس پر جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ ان کے ٹھکانے کا پتا نہیں چلا سکے‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے میاں اسلم اقبال کی راہداری کی ضمانت منظور کرلی۔
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کیخلاف 19مقدمات درج ہیں اور وہ پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، اسی لیے پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ پہنچے جہاں ان کی جانب سے راہداری ضمانت کے درخواست دائر کی گئی، میاں اسلم اقبال کے وکلاء نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے