پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

لاہور : صوبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، جس کی صدارت سبطین خان کریں گے، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی جانب سے میاں اسلم اقبال کو صبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جب کہ اسی عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنی جماعت کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے قریب اکثریت ملی ہے، سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، نوجوانوں کی بڑی تعداد ایم پی اے بنی ہے، خوشی ہے پنجاب میں یوتھ ایک بڑی طاقت بنی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کا دور تھا، مشکل فیصلے کرنے پڑے، عوام کا شکریہ اد اکرتی ہوں کہ مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے