نواز شریف کے لئے پہلے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی

نواز شریف کے لئے پہلے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خط اس لیے لکھا ہے اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے لئے پہلے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی ،پہلے نوازشریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کردیا ہے، بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر بیان دیا، میرا بیان صریحاً غیرذمہ درانہ عمل اور غلط بیانی تھا، میں نے پی ایس ایل کی پریس کانفرنس کا بہانہ بنا کر بھرپور ڈرامہ کیا، منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکا دو جیسے جذباتی جملے بولے، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے