سوئیٹزر لینڈ میں صرف 161روپے کا گھر

برن : دنیا بھر میں پراپرٹی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں مگر سوئٹرز لینڈ میں ایک گاﺅں ایسا ہے جہاں صرف ایک سوئس فرانک (تقریباً 161روپے) میں پورا گھر خریدا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس گاﺅں کا نام مونٹی شیاگا ہے جو سوئٹزرلینڈ کے اطالوی زبان بولنے والے صوبے تیشینو میں واقع ہے۔ یہ گاﺅں خوبصورت پہاڑوں میں گھرا جھیل میگیوری کے کنارے پر واقع خوبصورت فطری مناظر سے مالامال ہے مگر اس کی آبادی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس پر مقامی حکومت نے اس سستے داموں گھر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ گاﺅں کو ایک بار پھر آباد کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کے بے شمار گھر عرصے سے خالی پڑے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ ایک سوئس فرانک میں گھر کے ساتھ ساتھ یہاں آ کر بسنے والے نوجوان جوڑوں کو کھانا اور دیگر مراعات دی جائیں گی تاہم شرط یہ ہے کہ گھر حاصل کرنے کے بعد اس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش خود کروانا ہو گی اور یہ مراعات اس کے بعد ہی آپ کو مل سکیں گی۔ اس وقت گاﺅں میں صرف 24لوگ رہتے ہیں اور مقامی کونسل کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد امید ہے کہ گاﺅں کی آبادی 300نفوس تک پہنچ جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے