پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا ،حلف اٹھانے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے تمام نومنتخب اراکین اسمبلی سے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ تمام لوگ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا جو خفیہ رائے شماری سے کیا جائیگا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہو گی۔
پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے۔

ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی طرف سے ملک احمد خان کو سپیکر اور نذیر احمد چنہڑ کو ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نامزد کیا گیا ۔اس سے قبل آج صبح سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ساتھ ہی 45 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا گیاجونماز جمعہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا،سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے حلف لیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے