سندھ کی وزارت اعلیٰ کاتاج ایک بار پھرمراد علی شاہ کو پہنانے کافیصلہ
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کا تاج ایک بار پھر مراد علی شاہ کو پہنانے کا فیصلہ کرلیا،مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔پارٹی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے اور اس حوالے سے دیگر مرکزی قیادت کوبھی فیصلے سغ آگاہ کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ کی ترقی کو دوبارہ سے شروع کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے دوران جو 10نکاتی ایجنڈا دیا تھا اس پر پوری طرح عمل کیا جائیگا اور کراچی سمیت صوبے بھر میں نئے دور کا آغاز کیا جائیگا۔