وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے آنے سے قبل مریم نواز کی والدہ کی قبر پر حاضری

وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے آنے سے قبل مریم نواز کی والدہ کی قبر پر حاضری

لاہور : وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے آنے سے قبل مریم نواز نے والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اسمبلی روانگی سے پہلے جاتی امرا میں آبائی قبرستان گئیں جہاں انہوں نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی، اس موقع پر مریم نوازشریف نے قرآن خوانی کی اور پھول بھی رکھے، مریم نوازشریف کچھ دیر والدہ کی قبر پر موجود رہیں اور فاتحہ خوانی کی۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز ہیں اور سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے رانا آفتاب کو نامزد کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اسی طرح اسمبلی اجلاس سے پہلے سنی اتحاد کونسل کا بھی اجلاس ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے