مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے دو اہم بڑے عہدوں کی توثیق کردی
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے دو اہم بڑے عہدوں کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنماء ن لیگ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس قائد نوازشریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں حکومت سازی سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے دو اہم بڑے عہدوں کی توثیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلا س کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرلئے گئے،نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر کسی رکن کے اسٹاف یا وزیٹر کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ارکان قومی اسمبلی اپنی سیکیورٹی پارلیمانی لاجز تک محدود رکھیں گے اور گاڑیوں کے رش سے بچنے کیلئے ارکان لاجز سے گورنمنٹ ہاسٹل سے شٹل چلائی جائی گی۔
نو منتخب قومی اسمبلی رکن ایک مہمان کو اپنے ساتھ پارلیمان میں لا سکے گا اور کسی رکن کو گارڈ یا اسلحہ لے کر پارلیمان کی حدود میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی ڈرائیورز کیلئے مختص پارکنگ بنائی گئی ہے اور ذاتی ڈرائیورز وہیں تک محدود رہیں گے، کسی رکن قومی اسمبلی کا ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر کسی دوسری طرف نہیں جائے گا۔