شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گاڑی سے اتار کر گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی لیکن نیب کی جانب سے انہیں لاہور آتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔شاہد خاقان عباسی کوٹ لکھپت میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جارہے تھے ۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا گیا تھا جس کے جوابات پر مطمئن نہ کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیاہے ۔شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب مہنگے داموں ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کرنے پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دور حکومت میں وزیر پٹرولیم تھے جس دوران انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے