ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے

ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے

لاہور : ملک کے ڈالرز ذخائر مزید کم ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث 23فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینک دولت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں63ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 7949.6ملین ڈالر پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13038.5ملین ڈالر رہ گئے جس میں سے بینک دولت پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7949.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5088.9ملین ڈالر موجود ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ،جس کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے