وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ہے، جب تک یہ کلئریٹی نہیں آجاتی کہ وہ عوام کے مینڈیٹ سے بنا ہے یا آر اوز سے تب تک حلف برداری کے لئے جانا ٹھیک نہیں ہے۔
صوبائی کابینہ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں اس کے بعد نام فائنل ہوجائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب آج ہو گی، نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں آج سہ پہر 3 بجے ہو گی، ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کیلئے دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شرکت کریں گے، اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے