ذاتیات کی بات ہوگی تو بات بہت دور تک جائے گی،شہباز شریف

ذاتیات کی بات ہوگی تو بات بہت دور تک جائے گی،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذاتیات کی بات ہوگی تو بات بہت دور تک جائے گی،میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں ،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہے ، سیاسی رہنماﺅں نے سنی اتحاد کونسل لے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی ذاتیات پر بات نہ کریں۔
سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے کے بارے میںکوئی اطلاع نہیں ہے میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے اس معاملے پر بات کرونگا۔
اس سے قبل محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، یہ آئین ہی ہے جس نے ہم سب کو جوڑے رکھا ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔

اس دوران محمود اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد اس لڑائی میں مرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک جماعت سے نہیں چلے گا، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آئیے مل کر بیٹھیں۔ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل محمود اچکزئی کے گھرپرچھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر سے 2 گارڈز کو اٹھایا گیا، ہم محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے