شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے ان کے عہدے کا حلف لیا، نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی اس تقریب کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کیے گئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تقریب میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔