پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے پہلا سرکاری ہسپتال بنائیں گے،مریم نواز

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے پہلا سرکاری ہسپتال بنائیں گے،مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے پہلا کینسر ہسپتال بنائیں گے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جائیگا، مریم نواز نے کینسر ہسپتال کیلئے دنیا بھر سے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایات۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلنشیاءٹاو¿ن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔
مریم نواز شریف کو کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔یہاں داخل مریضوں کے تیمار داروں کیلئے ہوٹل بھی بنایا جائے۔اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق، ڈاکٹر عدنان،چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیاتھا۔غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلئے خصوصی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا ان کاعزم ہے۔ ہر ہسپتال میں میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔
لاہور میں شعبہ صحت سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھاکہ عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائےگا۔مریم نواز نے افسران کو ہدایت کی تھی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ، ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔ ہسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کیلئے اردو سائن بورڈز اورفرشی ایرو لائننگ لگائے جائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے