الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3 اپریل کو ہوں گے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا ہے، سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، 3 اپریل کو صوبہ سندھ و پنجاب سے 12,12 جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان اسمبلی سے 11,11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب، سندھ کے 12،12جب کہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان کے 11،11جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کی مدت پوری ہوگی، 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج سنٹرل الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا، جس میں ان کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں سینیٹر تاج حیدر نے لکھا کہ اس وقت سینیٹ آف پاکستان کی گیارہ نشستیں خالی ہیں، اس لیے سینیٹ نامکمل ہے اور تعداد میں کمی تقریباً 10 فیصد ہے، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 127 سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے جب کہ اسی ایکٹ کا سیکشن 107 سینیٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے جس کے تحت انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے