”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز کا ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پلان طلب

”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز کا ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پلان طلب

لاہور: ”اپنی چھت اپنا گھر“مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پلان طلب کرلیا،6ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایات۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ”اپنی چھت اپنا گھر“کے تحت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاو¿سنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہورسمیت سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری اوردیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کیلئے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاوٴن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔

غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمارے منشورکا حصہ ہے اور ہم اس وعدے کو ضرور پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نو از نے پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے