الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، جس کے تحت سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 مارچ کو ہوگا، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگیاں آج سے حاصل کیے جاسکیں گی، 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب سے 12,12 جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان اسمبلی سے 11,11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے کیوں کہ سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں، پنجاب، سندھ کے 12،12جب کہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان کے 11،11 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کی مدت پوری ہوگی، 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے