لاہور میں30 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو سمیت آئی ٹی ،ایجوکیشن اورفلم سٹی بنانے کا اعلان

لاہور میں30 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو سمیت آئی ٹی ،ایجوکیشن اورفلم سٹی بنانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 30منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹوسمیت لاہور میں آئی ٹی ،ایجوکیشن اور فلم سٹی منصوبے بنانے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس کا آغاز جلد ہوگا جب کہ مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو دفاتر بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کیلئے فوری رابطوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔
لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ شہر میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا۔ لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔شہرمیں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے