پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کا سینیٹ الیکشن میں تعاون کا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کا سینیٹ الیکشن میں تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے سینیٹ انتخابات میں تعاون کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان سینیٹ الیکشن میں تعاون کا اعلان اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور نیئر بخاری شریک ہوئے جب کہ جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفورحیدری نے اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ جے یو آئی ف اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی، جس کے بدلے میں جمعیت علمائے اسلام ف کو بلوچستان سے سینیٹرز کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کی مدد ملے گی، اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف کو بلوچستان کی سینیٹ کی نشستوں پر حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک الیاس مہربان کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جب کہ پنجاب سے سینیٹ نشستوں کے انتخابات میں حصہ لینے کےلیے اب تک 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ، کامران مائیکل نے صوبائی الیکشن کمشنر آفس سے کاغذات نامزدگی وصول کیے، عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے شوہر حمزہ جمیل ملک نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے