پنجاب حکومت کا صحت کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صحت کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابل عمل پلان طلب کیا ہے، مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ ن کا پراجیکٹ ہے، پائیدار مکینزم کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے، کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 5 ماہ بعد بحال کرتے ہوئے ہسپتالوں کی فہرست جاری کردی گئی، مئی 2023 میں مفت علاج کا سلسلہ پہلی بار عدم ادائیگی پر بند ہوا، جس کے بعد اکتوبر تک 6 بار علاج کی سہولت معطل اور بحال ہوئی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد مفت علاج کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے اور خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ آج بحال ہو گیا ہے، صوبائی حکومت نے اس حوالے سے موصول شکایت پر پینل سے 80 نجی ہسپتال خارج کردیئے اور پینل پر موجود ہسپتالوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے