وزیراعظم شہباز شریف نے پودا لگا کر ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں پودا لگا کر ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا،پودالگانے کی تقریب میںوفاقی وزراءسمیت پرائم منسٹرہاﺅس کے سٹاف و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ حکومت کا ہدف 24 کروڑ درخت لگانے کا تھا ہم اس سال درخت لگانے کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شجر کاری کی اس مہم کو پورے پاکستان میں پھیلانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں۔پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی سے ملک پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستان میں کل رقبے کے تناسب میں جنگلات صرف 5 فیصد ہیں۔
پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار ملک ہے، 1999 سے لیکر 2018 تک موسمیاتی تبدیلی سے 10 ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔
جس کی وجہ سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہواہے اسلئے ضروری ہے تعلیمی اداروں میں اس خطرے کی آگاہی کو یقینی بنایا جائے اور شجرکاری مہم پورے پاکستان میں پھیلانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے آنے والی نسلوں کی بقاءکیلئے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ملک کے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے پر زور دیا۔تباہ کن سیلاب جس نے معیشت کوکئی بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا اس نے جنگلات کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔