امریکہ اور ایران کےدرمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی..ایسا کیا ہوا؟ جانیئے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا، یہ کارروائی یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے اس وقت کی جب ایرانی ڈرون بحری جہاز کے ایک ہزار گز تک قریب آچکا تھا۔
I want to apprise everyone of an incident in the Strait of Hormuz today, involving #USSBoxer, a U.S. Navy amphibious assault ship. The BOXER took defensive action against an Iranian drone…. pic.twitter.com/Zql6nAUGxF
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 18, 2019
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی یو ایس ایس باکسر جنگی جہاز کی جانب سے متعدد بار تنبیہ کی گئی لیکن اس کے باوجود ایرانی ڈرون ایک ہزار گز تک قریب آگیا تھا جس کے باعث جہاز اور اس میں موجود عملے کو سلامتی کا خطرہ درپیش تھا جس کے باعث انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈرون مارگرایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اشتعال انگیزی کارروائیوں کی یہ تازہ مثال ہے تاہم امریکا اپنے مفاد، جہازوں اور عملے کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے جب کہ میں دیگر ممالک کو بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے جہازوں کی حفاظت کرے۔
دوسری جانب ایران نے اپنے ڈرون کے گرائے جانے کی تردید کردی۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون تباہ ہونے کی کوئی معلومات نہیں ہے۔
واضح رہے چند ہفتے قبل ایران کی جانب سے بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون گرایا گیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رد عمل دیا تھا۔