ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2جوان شہید ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے گاڑی سیکورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی ،خود کش حملے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار یاسرشکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے ۔ یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایسے بزدلانہ حملوں کے کرداروں کو کیفر انجام تک پہنچایا جائیگا۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں سکتے۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایا، بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔