عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے میں پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران کان کے خلاف 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے قائد کی وڈیو لنک کے ذریعے آج بھی حاضری نہ لگوائی جا سکی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری محمد سعید خان سدوزئی عدالت پیش ہوئے، جب کہ اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاظری ممکن نہ ہو سکی، وڈیو لنک حاضری کے حوالے سے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے