گیس صارفین کیلئے بری خبر،رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقررکر دیاگیا

گیس صارفین کیلئے بری خبر،رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقررکر دیاگیا

اسلام آباد: گیس صارفین کیلئے بری خبر،حکومت نے گیس کے بلوں میں دی جانے والی رعایت اور سلیب ختم کرکے یکساں ریٹ مقرر کر دیا ہے ،صارفین گیس کاچاہے ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں ان سے نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔
اسی طرح ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس ٹیرف میں مزید 147 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 475 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے پر سماعت کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن عامر طفیل نے موقف اپنایا تھا کہ گیس کی قیمت میں 4 ہزار 446 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونا چاہیے۔چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ صارفین کی مشکلات، کمپنیز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کریں گے۔
دوران سماعت صارفین گیس کی قیمت مہنگی کرنے پر پھٹ پڑے جبکہ سٹیک ہولڈرز نے دہائی دی کہ پہلے ہی گیس مہنگی ہونے سے ہزاروں دکانیں، تندور، فیکٹریاں بند ہیں اور بے روزگاری پھیل چکی ہے، چار ڈالر کی گیس 15 ڈالر میں فروخت کرنے کے باوجود اضافہ مانگا جا رہا ہے۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 2 ہزار 646 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کی درخواست کے ساتھ نئی قیمت 4 ہزار 446.89 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی اوسط شرح سے طے کرنے کی درخواست کی تھی، آج لاہور میں عوامی سماعت کے بعد اتھارٹی کل 27 مارچ بروز بدھ کو پشاور میں ایک اور سماعت بھی کرے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے