طوفانی بارشیں ،بلوچستان میں 2 روز کیلئے سکول بند ، متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ

طوفانی بارشیں ،بلوچستان میں 2 روز کیلئے سکول بند ، متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے پپش نظر حکومت کا صوبے بھر میں آج اور کل اسکول میں تعطیلات کا اعلان کردیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ،بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
متاثرہ اضلاع میں شدید تباہی لوگوں کے مکان و مال مویشی مکمل تباہ ہوگئے جبکہ صوبے بھر میں افسران کی چھٹیاں منسو خ کر د ی گئیں ہیں۔بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل،کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواوٴں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہم آن لائن اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہنگامی صورتحال میں تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے