ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے،علی امین گنڈاپور

ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے،علی امین گنڈاپور

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے ضمیر جاگتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ذہنی مریض ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہیں جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے۔
ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا، پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھین کر فارم 47 والوں کو دیا گیا، اور جب فارم 47 بنانیوالے نے اعتراف کیا تو وہ ذہنی مریض بن گیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قیادت کر رہے ہیں اس لیے بطور وزیرِ اعلیٰ معاملات انہیں سے چل رہے ہیں۔
کچھ لوگ اپنی خواہش پر ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کا بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کاسیشن بہت ضروری تھا، ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سیشن بلایا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومتی اراکین ایوان سے بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ ہمارے لوگ پابند سلاسل ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہم نے پشین میں محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جلسہ کیا ۔ پشین میں جلسے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے