تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم پاکستان قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ پر امریکہ روانہ
اسلام آباد: تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم پاکستان قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ پر امریکہ روانہ ، وزیر اعظم عمران خان کا قطر میں کچھ دیر قیام عام مسافروں کی طرح سفر کرتے رہے اور لائن میں بھی انتظار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان قطر ائیرویز کی کمرشل فلائٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قطر میں کچھ دیر قیام کیا اور عام مسافروں کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20جولائی کومقامی وقت کے مطابق 3بج کر30 منٹ پر واشنگٹن پہنچیں گے اور وزیراعظم کا سرکاری دورہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔عام مسافروں کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔