نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکریٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سابق وزیر اعظم ناصرف پارٹی کے منتخب عہدیداران بلکہ ناراض رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے رواں ہفتے سے ڈسٹرکٹ عہدیداروں سے ملیں گے، پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، پارٹی عہدیداران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اس دوران مسلم لیگ ن کے قائد پارٹی رہنماؤں سے علاقائی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انہیں ضرورپورا کیا جائے گا، پنجاب میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے،عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، ن لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، حکومت نے الیکشن میں عوام سے جووعدے کئے تھے ان کی تکمیل کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی، حکومت کی کوشش ہے کہ عام آدمی کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی میں کمی لانے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے