باباوانگا کی 2024ء میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی پیش گوئی
صوفیہ: بلغاریہ کی نابینا خاتون ’بابا وانگا‘ کی مستقبل کے متعلق کی گئی متعدد پیش گوئیاں پوری ہو چکی ہیں، جن میں نائن الیون کا سانحہ اور کورونا وائرس کی وباء بھی شامل ہیں۔ اب ان کی 2024ء میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی پیش گوئی منظرعام پر آئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 27سال قبل 1996ء میں انتقال کر جانے والی باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2024ء میں تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی اور فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور ایران و اسرائیل کے تنازعے کے سبب حقیقتاً حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف مڑتے نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باباوانگا نے اپنی موت سے قبل 5079ء تک ہر سال کے لیے پیش گوئیاں کر رکھی ہیں اور ان کی پیش گوئی کے مطابق 5079ء دنیا کا آخری سال ہو گا۔ باباوانگا نے 2024ء میں نہ صرف تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی پیش گوئی کی بلکہ اس سال یورپ میں دہشت گردی کے ایک بڑے حملے اور دنیا کے کسی شہر، جس کا نام انہوں نے نہیں بتایا، پر تباہ کن حیاتیاتی حملے کی پیش گوئیاں بھی کر رکھی ہیں۔