بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہوئی،حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزراءسے حلف لیاجن اراکین اسمبلی سے وزراءکا حلف لیا گیا ہے ان میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ ،سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت کاکڑ، طارق مگسی،شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو شامل ہیں۔حلف برداری کے بعد گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے تمام وزراءکو مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
بلوچستان کابینہ میں شامل وزراءمیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6،6وزراءشامل ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دواراکین اسمبلی نے بھی آج وزراءکا حلف اٹھایا ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے گورنر ہاوٴس میں منعقد ہونے والی کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے گورنر ہاوٴس کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کی خبر جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے