’’50 ہزار کی شاپنگ کی ہے تو ۔ ۔ ۔‘نیا اعلان ہوگیا‘ نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی حقیقی آمدن پر ٹیکس لگانا ضروری ہے اور اگر کسی نے 50 ہزار روپے کی شاپنگ کی ہے تو شناختی کارڈ دکھانا پڑے گا۔جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فقیر کے پاس بھی شناختی کارڈ ہے اس لیے شناختی کارڈ دکھانے میں آخر کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری ماحول کے عادی لوگ شناختی کارڈ کی شرط کی مخالفت کررہے ہیں لیکن معیشت کو دستاویزی بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

،وزیر اعظم عمران خان ٹیکسز کے معاملے پر بہت کلیئر ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف بینکوں کو پھر خط لکھا ہے جس میں بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز کی معلومات طلب کی ہیں،ایف بی آر بے نامی بینک اکاؤنٹس یا ٹرانزیکشن کے خلاف ایکشن لینے کا پابند ہے،

بے نامی داروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں بلکہ ایکشن لینے جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بے نامی کا قانون بنا دیا ہے جس پر عمل کررہے ہیں جب کہ چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) سے ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ جو کمپنی ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرے گی بند ہو جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیونگز (بچت) کی شرح میں کمی ہوئی لیکن پاکستانیوں کی بیرون ملک سیونگز میں کمی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 روز میں بہت زیادہ دباؤ برداشت کیا ہے کیوں کہ ہر روز 13 یا 14 وفود سے مذاکرات کررہا ہوں اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹیکس ختم کر دو، زکوۃٰ، صدقہ اور خیرات دینے سے کام نہیں چلے گا اور اس طرح سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے، ہر شخص کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں ہر کوئی شناختی کارڈ کو این ٹی این قرار دینے کے حق میں ہے، ہم نے شناختی کارڈ کی چھوٹی سی شرط عائد کی تو پورا پاکستان مخالف ہوگیا، یہ مائنڈ سیٹ عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکس فری ماحول میں رہنے والوں کا ہے،شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف ہڑتال اور مزاحمت کی جارہی ہے، امیر کہتے ہیں ہم زکوۃ دیتے ہیں جو کافی ہے لیکن یہ کافی نہیں، ویلتھ ٹیکس دینا ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے