بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے

بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے

لاہور : بجلی کی اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور لیسکو حکام نے معاملات طے کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے، ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا، جس کے بعد لیسکو کی جانب سے ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ لیسکو کی جانب سے 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بل کرکے زیادتی کی گئی، افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بل کر رہے تھے، جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو ہماری مہم نہیں رکے گی کیوں کہ ملک میں بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ پر تھی، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ ہوئے ہیں۔
بعد ازاں ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7افسران کیخلاف مقدمات درج کیے،ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 40کروڑ روپے کی اووربلنگ کرنے والے سرکل تھری کے 5 ایس ڈی اوز اور 2 ریونیو افسران کے خلاف اوور بلنگ پر مقدمات درج کیے گئے ، مذکورہ افسران پر گزشتہ 2 سال میں تعیناتی کے دوران اوور بلنگ کرنے کا الزام ہے، اوور بلنگ کے حوالے سے 10 ایکسین اور 25 ایس ڈی اوز کی فہرست بھی ڈی جی کو بھجوائی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے