سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی

سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی

لاہور: حکومت نے نیٹ میٹرنگ میں صارفین کو ملنے والے بجلی کے نرخ کم کرنے کی تیاری کرلی ۔رپورٹ کے مطابق نیٹ میٹر نگ میں اس وقت صارفین کو 21 روپے فی یونٹ مل رہے ہیں لیکن یہ نرخ کم کر کے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر سولر پینلز نصب کیے جانے کے باعث کپیسٹی چارجز کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کا پلان عدم توازن کا شکار ہوگیا ہے، جس شخص کے پاس رقم ہے وہ سولر پینل انسٹال کر رہا ہے جبکہ بجلی کے چارجز کی ادائیگی کا بوجھ غریب صارفین پر منتقل ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سولر پینل لگوانے والے اپنی تمام لاگت صرف ڈیڑھ سال میں وصول کر رہے ہیں جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ سولر پینل لگوانے کی لاگت وصول کرنے کا دورانیہ بڑھ کر 10 سال ہو جائے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل سولر پینل درآمد کیے جا چکے ہیں جبکہ شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار تین ہزار میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے