طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی اعلان کردہ طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم میں 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی، بلاسود موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کرنے کے حکومتی اقدام کیلئے تیار کردہ ای بائیکس پورٹل نے کامیابی کے ساتھ 100,000 طلباءکو رجسٹر کیا ہے،پی آئی ٹی بی ریکارڈ کے مطابق 16ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں جمع کی جاچکی ہیں اور اب تک ساڑھے 13ہزار طلبا نے پیٹرول بائیکس کیلئے اپلائی کیا ہے جب کہ 3800 طلبا نے الیکٹرک موٹرسائیکلز کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے۔ موٹرسائیکل سکیم کیلئے مزید درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی کے طلبا درخواستوں کے اہل ہیں۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈاوٴن پیمنٹ حکومت پنجاب دےگی اور ماہانہ اقساط پرمارک اپ بھی حکومت پنجاب اداکرے گی۔اس اقدام کا مقصد ڈاون پیمنٹ اور ماہانہ قسطوں کی سکیم کے ذریعے موٹرسائیکلوں تک آسان رسائی فراہم کرکے طلباءکو سہولت فراہم کرنا ہے۔
حکومت ڈاﺅن پیمنٹ اور موٹر سائیکل کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ کا احاطہ کرے گی۔بائیکس کے اہل ہونے کیلئے، طلباءکو سرکاری یا پرائیویٹ گریجویٹ کالجوںی ایونیورسٹیوں کے باقاعدہ طلباءاور 18 سال یا اس سے اوپر کی عمر، اور ایک درست ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ کا حامل ہونا چاہیے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس شفاف نظام سے طلباءکیلئے بائیک کا حصول آسان ہو جائے گا، پنجاب بھر میں تعلیم کی سہولت کے ہدف کو آگے بڑھایا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کیلئے موٹر سائیکل سکیم کی منظوری دی تھی اورطلباءکو بلا سود قرضوں کے ذریعے 20000 سے زائد الیکٹرک اور پیٹرول موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی تقسیم کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہد ہ کیاتھا۔ الیکٹرک بائیک کی ماہانہ قسط 10000 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ پیٹرول بائیکس کیلئے قسط 5000 روپے رکھی گئی تھی۔موٹر سائیکل بلاسود دینے کا مقصد صوبے بھر کے طلباءوطالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کے عمل کو آسان بنانا تھا۔