ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی،امریکہ میں موجود پاکستانی حکام نے اہم اعلان کر دیا

واشنگٹن : پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے، ہم اس کی وطن واپسی چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ سال بعد پاک امریکا تعلقات بحال ہو رہے ہیں، واشنگٹن میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کا وزیراعظم کے ساتھ جانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے، آرمی چیف کا ملاقاتوں کے دوران ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے اوردنیا میں امن واستحکام چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر پر ہم اپنا مؤقف بھی پیش کریں گے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے