آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
اسلام آباد : آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیج دی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔
8 مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ چین کے قومی ادارہ برائے خلائی انتظام (سی این ایس اے)کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چینگ ۔6 ،بیجنگ کے وقت کے مطابق دن 10بج کر 12 منٹ پر چاند کے زیریں مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے اس سے قبل خلائی مشن نے کامیابی کے ساتھ مرحلہ وار اپنی رفتار میں کمی کی جس کو نیئر مون بریکنگ پروسیجر کہا جاتا ہے ۔
چین کے اس خلائی مشن میں پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی شامل ہے جس کورواں ماہ چاند کے گرد مدار میں چھوڑا جائےگا۔ نیئر مون بریکنگ پروسیجر خلائی گاڑی کے چاند کی سطح پر اترنے کے عمل کا ایک حساس اور اہم حصہ ہے جس کی کامیابی کا دارومدار تمام مشن کی کامیابی پر ہوتا ہے۔سی این ایس اے کے مطابق چانگ -6 جس کو چیچیائو نامی سیارچے کی معاونت حاصل ہے ،اب چاند کی کشش ثقل میں رہتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور اپنی اونچائی کی سطح مقرر کرتے ہوئے ایک خاص زاویئے میں ہوئے اسی دوران مشن آربیٹر ریٹرنر کمبی نیشن کو لینڈر ایسنڈینگ کمبی نیشن سے مناسب وقت پر الگ کر لے گا۔
لینڈر ایسنڈنگ کمبی نیشن چاند کے جنوبی قطب ’ایٹکن بسین‘پر سافٹ لینڈنگ کی کوشش کرے گا جہاں وہ چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرے گا اور پھر ان کو لے کر 53 روزہ مشن کے اختام پر زمین پر واپس پہنچے گا۔