گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
پشاور: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں زمینداروں اور کسانوں کوآڑھتیوں اور گندم ڈیلروں نے لوٹ لیااور 50کلوگرام گندم زمینداروں سے مقامی دکانداروڈیلر3500روپے میں لینے لگی۔ زمینداروں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے گندم کی سرکاری ریٹ 3900روپے فی 40کلوگرام یقینی بناکران ڈیلروں اور آرھتیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے جو سرکاری ریٹ سے کم ریٹ پرگندم خریدکر ناجائز منافع خوری کررہے ہیں۔
کسان وزمیندار بیچارے ڈیزل، ٹریکٹرٹرالی کرائے کے لئے ایک سے دس من تک گندم مقا می سطح پر ڈیلر وں پر فروخت کرتے ہیں لیکن آڑھتی اورگندم ڈیلر زمینداروں سے سرکاری ریٹ کے مطابق 50کلوگرام گندم 4875روپے کی بجائے 3500روپے میں خریدرہے ہیں اور جب زمینداروں گندم ڈیلروں سے بحث ومباحثہ کرتے ہیں کہ حکومت نے تو 40کلوگرام 3900روپے مقرر کرردی تو صاف کہہ دیتے ہیں ادھر لے جاؤں۔
زمینداروں اورکسانوں کو فی 50کلوگرام آرھتی اورگندم ڈیلر1375 روپے سرکاری ریٹ سے کم دیتے ہیں جبکہ خو دآرھتی اور ڈیلروں درآمد شدہ گندم 49کلو گرام 4600روپے میں فروخت کرتے ہیں اور زمینداروں کی 50کلوگرام گندم3500روپے میں خریدرہے ہیں۔ آرھتی اور ڈیلروں کا کہناہے کہ زمینداروں ایک من یا دو من مقامی سطح پر اپنے اخراجات کے لئے فروخت کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے 50کلوگرام 3500روپے میں لے رہے ہیں۔