نریندر مودی کا ریکارڈ وزیراعظم عمران خان نے توڑ دیا
اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اپنے ہم وطنوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن کیپیٹل ون ویرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا، وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر 30 ہزار افراد موجود تھے،
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ میں بھارتی کمیونٹی کے دو بڑے اجتماع سے خطاب کر چکے ہیں، انہوں نے 2014ء میں میڈسن اسکوائر گارڈن اور 2016ء میں سیلیکون ویلی میں خطاب کیا، میڈیا ذرائع کے مطابق نریندر مودی کاخطاب سننے کے لیے بیس ہزار بھارتی موجود تھے جبکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30 ہزار پاکستانی موجود تھے، واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگلے ماہ دوبارہ امریکہ جا رہے ہیں اور وہ ایک بار پھر امریکہ میں مقیم بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔