خاتون کا جمائی لینے کے بعد منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
نیویارک :امریکا میں ایک نوجوان خاتون کو جمائی لینے کی وجہ سے ہسپتال میں تب داخل ہونا پڑگیا جب ان کا منہ کھلا ہی رہ گیا۔
21 سالہ جینا سیناترا کو حال ہی میں اس انوکھی اور عجیب تکلیف سے گزرنا پڑا جب جمائی لینے کی وجہ سے اس کے دونوں جبڑے اوپر ہی رہ گئے۔رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں خاتون کے ساتھ موجود لوگوں کا بتانا تھا کہ وہ تقریباً ایک گھنٹے سے اسی حالت میں ہے، اس دوران خاتون کو بات کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور اسے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کرنے کے بعد خاتون کو بتایا گیا کہ جمائی لینے کی طاقت کے دوران ان کے جبڑے جگہ سے ہل گئے ہیں اور لاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹے کے ٹیسٹ اور دواؤں کے بعد خاتون کے جبڑوں کو پھر سے اصلی حالت میں صحیح کردیا گیا۔امریکی خاتون نے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔