چیئرمین ایف بی آر نے بینکوں سےنہایت اہم چیز مانگ لی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بینکوں کے پاس موجود بے نامی اکاونٹس سے متعلقہ معلومات، 15یوم میں ایف بی آرکو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ایف بی آرچاہتا ہے کہ بینک اپنے اکاونٹ ہولڈرزکے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔
انھوں نے کہا کہ ایف بی آراکائونٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا تاکہ لوگوں کا ایف بی آر پراعتماد قائم رہے، بے نامی اکاونٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمہ دارہے۔