پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو گیا۔ تفصیلات کے وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیے جانے کا دعوٰی کیا گیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوحود وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن ہی جاری نہ کیا۔
عمومی طور پر حکومت کی جانب سے رات 12 بجے سے قبل ہی نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا ہے، تاہم میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر کئی گھنٹوں سے زیر گردش ہونے کے باوجود رات 12 بجے تک وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا۔
تاہم اب وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کے بجائے 7 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کے بجائے 3 روپے 86 پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 270 روپے مقرر کر دی گئی۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 88 پیسے کی کمی سے 157 روپے 29 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت بھی 1 روپے 87 پیسے کی کمی سے 171 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون تک ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 2.10 ڈالر فی بیرل گھٹ گئی ہے، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ادا کردہ بینچ مارک امپورٹ پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث گزشتہ 15 دنوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے