آج کسی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوگا، سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اعلان

آج کسی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوگا، سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اعلان

لاہور : سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آج شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آج لاہور کے کسی شہری کو ٹریفک قوانین توڑنے پر چالان نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں آگاہی فراہم کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی، آج کے روز چالان کرنے کی بجائے شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے گا، اس ایجوکیشن ڈے کا مقصد شہریوں کو قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ 20ہزار870 ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، ماہ مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کئے گئے، ای چالان نادہندہ سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کردی گئیں ، ٹریفک پولیس کی پانچ ٹیموں نے شہر کے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر کارروائیاں کیں، مئی میں ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول اور سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کی گئیں ، سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کیا جارہاہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، نادہندگان کیلئے ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن اور دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہیں۔
اسی طرح 5ماہ کے دوران22لاکھ76ہزار سے زائدشہری قانون شکن نکلے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوارسب سے آگے رہے ، رواں سال ایک لاکھ 96ہزاربغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،2لاکھ39ہزاربغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پرچالان ٹکٹس جاری کئے گئے، قوانین کی خلاف ورزی پر5 لاکھ 61 ہزار 617 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ اپلائیڈفاراوربغیرنمبرپلیٹس1لاکھ40ہزارخلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے، 19ہزارگاڑیوں کے خلاف ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، ٹریفک بہائو میں خلل ڈالنے پر 70 ہزار گاڑیوں کے خلاف ،ریڈسگنل کراسنگ پر28ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 14 ہزار وہیکلز جب کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 32 ہزارگاڑیوں کے خلاف ، خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 40 ہزارگاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائیوں کامقصدٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے،چالان کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے