برف پگھلنے لگی،عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی کو ٹاسک دیدیا
اسلام آباد:برف پگھلنے لگی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بالآخر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی،بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی کو ٹاسک دیدیا،عمران خان نے 3رکنی سیاسی کمیٹی کو کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہرمختلف جماعتوں سے روابط کا حکم دے دیا ۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سخت سیاسی مو¿قف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمان میں قیادت حکومتی اتحاد سے روابط کو بہترکرے گی۔ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی تناﺅ کو کم کرنے اور سٹیبلشمنٹ سے روابط کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی کو اختیار دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اداروں سے بہتر تعلقات کیلئے بیک ڈور روابط میں مصروف ہیں۔
کشیدگی میں کمی کیلئے پارٹی سیاسی ومعاشی استحکام کے ایجنڈے پر ریاست کیساتھ ہوگی۔
پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت مختلف جماعتوں سے پارلیمان کے باہراور اندر بھی بات چیت کرے گی۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سمیت متعدد معاملات کو بات چیت سے آگے بڑھا جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی رہنماءشبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دئیے جانے کی تصدیق کی تھی ان کا کہنا تھا کہ بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلمشنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔