بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

سابق وزیر خارجہ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے مدمقابل وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کو شکست دیکر برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں وہ کل سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے جب کہ تھریسامے کا آج بطور وزیراعظم آخری دن ہے۔

55 سالہ بورس جانسن 2016 سے 2018 کے درمیان بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیتے آئے ہیں تاہم وزیراعظم تھریسامے کی ’بریگزٹ ڈیل‘ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2008 سے 2016 لندن کے میئر بھی رہے۔

اپنے مختصر خطاب میں نو منتخب وزیراعظم نے سبکدوش ہونے والی وزیراعظم تھریسامے اور مدمقابل امیدوار جیرمی ہنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کا مکمل ادراک ہے، قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

دوسری جانب کچھ وزراء نے بورس جانسن کی نامزدگی پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ان میں فارن آفس منسٹر سر الان ڈنکین، وزیر تعلیم اینی ملٹن، چانسلر پلپ ہموند اور جسٹس سیکرٹری ڈیوڈ گوئیکے شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے