پاکستان کے ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
اسلام آباد: پاکستان کے ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.41ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 14 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.13 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28ارب ڈالرہوگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 31 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ری ٹیلرز پربراہ راست ٹیکس عائدکردیاجولائی سے اطلاق ہوجائے گا، نان فائلر کے ریٹس وہاں تک لے گئے کہ وہ سوچیں گے بہتر ہے فائلر بن جائیں، ہر کسی کو اپنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں نان فائلر کی کیٹیگری ہے۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کچھ بنیادی اصول بنائے ہیں ، معیشت کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے، ساڑھے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح سے پاکستان آگے نہیں چل سکتا، بتدریج ہم اس نے کو بڑھانا ہے، تاکہ اگلے تین سالوں میں 13 فیصد پر لے جائیں، ریونیو کو دیکھاجائے تو سب اخبارات لکھ رہے تھے کہ 3.9 ٹریلین کی استثنا دیتے ہیں پھر کیسے ملک متحمل ہوسکتا ہے؟ ہم نے کچھ استثنا کو کم کیا ہے، پیسٹی سائیڈز، کھاد ، بیجوں پر سیلز ٹیکس نہ لگے، یہ بھی بات ہوئی کہ ری ٹیلرز کو کیوں ٹیکس سے باہر رکھا ہے؟اس پر بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت تک 33 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جولائی سے ان پر ٹیکس کا اطلاق ہوجائے گا۔