عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے گئے
اسلام آباد: عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ، جس کے برف احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف کےوکیل علی ظفر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے، ان کو نااہل کرنے کےبعدپارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔
درخواست میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کاروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیرمین پی ٹی ،ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہا اور زیر التوااپیل کی وجہ سے درخواست ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف اپیل جلدسماعت کیلئے مقرر کی جائے۔