وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے ملنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی اور اب وہ افغان طالبان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں واضح کیا کہ اب پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے،

پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستی کا تعلق چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں چاہتے جیسے ماضی میں صرف امداد کیلئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکا سےتعلقات باہمی دلچسپی کی بنیاد پر ہیں اور یہ باہمی دلچسپی افغانستان میں امن عمل ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے