بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری‘ گریڈ 1 سے 19 کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری‘ گریڈ 1 سے 19 کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اسلام آباد: گریڈ 1 سے 19 کی سینکڑوں اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں میں ملازمت کے لیے گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے ہر وزارت کیلئے علیحدہ علیحدہ این او سی بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ این او سی آئندہ 6 ماہ کے لیے کارآمد ہوگا، این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کیے گئے ہیں۔
این او سیز اجراء کے آفس میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، فیڈرل گو رنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9، اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیرتعلیم پنجاب سکندرحیات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی اور کوشش ہے بھرتیوں کا یہ عمل گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے